مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران دنیا میں اسلامی بیداری کا علمبردار رہا ہے اور آج بھی اپنی اس رسالت کو اچھے انداز میں ادا کررہا ہے۔
علی اکبر ولایتی نے اپنی دو کتابوں کی رونمائی کے موقع پر سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین خاموشی کی طرف سے ان کتابوں کی تالیف کے سلسلے میں تشویق پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کتابوں کی تالیف میں میرے ساتھ کئی مفکرین نے تعاون کیا ہے اور یہ کتابیں کئی افراد کی مجموعی کاوشوں اور کوششوں کا نتیجہ ہیں۔
ولایتی نے کہا کہ اسلام سے قبل عرب جاہل و بت پرست تھے لیکن ایرانی قوم کبھی بت پرست نہیں رہی ایرانی قوم عظیم تمدن کی حامل قوم ہے اور اسلام کے بعد ایرانی قوم نے اسلام کے فروغ اور اسلامی بیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایرانی قوم آج بھی اسلامی بیداری کی علمبردار ہے تمام مؤرخ اور مفکرین اس بات پر متفق ہیں کہ 50 فیصد سے زائد اسلامی تمدن اور اسلامی ثقافت ایرانیوں کی مرہون منت ہے۔ ولایتی نے کہا کہ آج بھی بہت سے عالمی رہنماؤں کا اس بات پر یقین ہے کہ ایران نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ اسلام کے اندر تازہ روح پھونک دی ہے اور اسلام کی کھوئی ہوئی تہذیب نیز اسلامی تمدن اور ثقافت کو ایک بار پھر زندہ کیا ہے۔ ولایتی نے کہا کہ ہم نے ان کتابوں کی تالیف میں تعادل کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے اور اسلام کی خدمت کرنے والی تمام شخصیتوں کا ان کی کاوشوں کے مطابق ذکر کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ